Friday, March 29, 2024

ایز آف ڈوئینگ رینکنگ میں بہتری معاشی پالیسی کا تسلسل ہے، رزاق داؤد

ایز آف ڈوئینگ رینکنگ میں بہتری معاشی پالیسی کا تسلسل ہے، رزاق داؤد
November 16, 2019
کراچی (92 نیوز) ایز آف ڈوئینگ رینکنگ میں بہتری کی وجہ معاشی پالیسی کا تسلسل ہے، مشیرتجارت رزاق داؤد کہتے ہیں کہ ملک میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کے وجہ پیداوار میں کمی ہے۔ کراچی میں اسلامک چیمبر آف کامرس کے بورڈ کا اجلاس ہوا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلامی ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ او آئی سی ممالک تجارت میں سالانہ 4 فیصد تک کا اضافہ کرسکتے ہیں، جبکہ پاکستان کی معاشی پالیسیوں میں بہتری کی وجہ سے ریٹنگ بھی مثبت ہو رہی ہے۔ عبدالرزاق داؤد نے سبزی کی قیمتوں میں اضافے کا بھی تذکرہ کیا اور مشیر تجارت کو سابقہ ادوار کی مہنگائی یاد آگئی۔ مشیر تجارت نے مسلم ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے ایف پی سی سی آئی کے کوششوں کو سراہا اور کہا ایسے اقدامات سے خطے میں استحکام آئے گا۔