ایریزوناکی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ کیلیفورنیا کے علاقے تک پھیل گئی
فوئی نیکس(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ایریزونا اور کیلیفورنیا کی سرحد پر واقع جھاڑیوں میں لگنے والی آگ ابھی تک بجھائی نہیں جا سکی اور فائر فائٹرزکی کوششوں کے باوجود آگ ہے کہ پھیلتی ہی جا رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایریزونا کے سرحدی علاقے کی جھاڑیوں میں بدھ کی رات پر اسرار طور پر بھڑکنے والی آگ کیلیفورنیا کے علاقےتک پھیل گئی ہے گرم موسم اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں آگ پھیلنے کی وجہ سے مقامی رہائشیوں کو علاقے سے نکل جانے کیلئے کہا گیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ ایریزونا کے علاقے میں شام ساڑھے چار بجے پر اسرارطور پر بھڑکنے والی آگ بائیس سو ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے دونوںریاستوں کے فائرحکام نے مزید نفری طلب کر لی ہے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔