Friday, April 26, 2024

ایریزونا کے گورنمنٹ مرکز میں تارکین وطن بچوں سےبد سلوکی کا انکشاف

ایریزونا کے گورنمنٹ مرکز میں تارکین وطن بچوں سےبد سلوکی کا انکشاف
January 1, 2019
ایریزونا( 92 نیوز) امریکی ریاست ایری زونا کے گورنمنٹ مرکز میں تارکین وطن بچوں سے بدسلوکی کا انکشاف ہو اہے ،ویڈیو منظر عام آنے پر سینٹر کا لائسنس منسوخ کردیا گیا۔ تارکین وطن  کے بچوں سے سرکاری عملے کی بدسلوکی کی ایک  ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں  سرکاری سنٹر  کے  اہلکار بچوں کو مارتے اور گھسیٹتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ریاستی حکومت کی زیر نگرانی چلنے والے اس  مائیگرنٹ شیلٹر ہوم  میں چھوٹے بچوں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے ۔ ایری زونا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو اس حوالے سے متعدد شکایا ت بھی موصول ہوئی تھیں،اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد اس سنٹر کا  لائسنس   منسوخ کردیاہے۔