Thursday, April 25, 2024

ایرانیوں پر اعتبار نہیں ،معاہدہ تہران کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو محدود کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے : ہیلری کلنٹن

ایرانیوں پر اعتبار نہیں ،معاہدہ تہران کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو محدود کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے : ہیلری کلنٹن
July 17, 2015
نیوہمپشائر(ویب ڈیسک)سابق امریکی وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے ناقدین کی دلیل کا احترام کرتی ہیں  لیکن ان سے پوچھا جانا چاہئے کہ اس معاہدے کے سوا کیا راستہ تھا۔ نیو ہمپشائر کے علاقے ڈوور میں ایک ٹاؤن ہال میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے ہلیری کا کہنا تھا  انہیں ایرانیوں پر اعتماد نہیں لیکن ایٹمی معاہدہ  تہران کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو محدود کرنے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے  اور اس کا مکمل نفاذکیا جانا چاہئے ۔ ہلیری نے کہا جہاں تک معاہدے کے مخالفوں کی اس دلیل کا تعلق ہے کہ ایرانی دھوکہ دیں گے تو ان  کی رائے کا احترام کیا جانا چاہئے لیکن ان لوگوں سے پوچھا جانا چاہئے کہ کیا معاہدے کا کوئی متبادل تھا؟  اگر ان سے پوچھا جائے کہ کیاانہیں  ایرانی حکومت  پر اعتبار ہے تو وہ کہیں گی بالکل نہیں ! انہوں نے رونالڈ ریگن کے سوویت یونین کے ساتھ  تخفیف اسلحہ کے معاہدے کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس معاہدے کی انہی کے لوگوں نے مخالفت کی ،،،،یاد رکھا جانا چاہئے کہ ریگن نے کہا تھا کہ اعتبار کیا جائے اور اس کی تصدیق کی جائے لیکن وہ کہتی ہیں اعتبار مت کیجئے لیکن  تصدیق کیجئے۔ ان کاکہنا تھا انہیں امید ہے کہ امریکا آنکھیں کھلی رکھ کر معاہدے پر آگے بڑھے گاجس سے ایران کی طرف سے دیگر سنگین خطرات سے نمٹنے کا موقع ملے گا۔