Saturday, April 20, 2024

ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی

ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی
May 11, 2019
 تحران (92 نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی مشروط پیش کش مسترد کر دی۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے سیاسی امور کے نائب سربراہ یداللہ جیوانی کا کہنا تھا کہ امریکی ہمارے خلاف فوجی کارروائی کی ہمت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ہماری قوم امریکا کو ناقابل اعتبار سمجھتی ہے۔ دوسری جانب ایرانی عوام نے پابندیوں کے حوالے سے اپنی حکومت کے فیصلے کی تائید کی اور امریکا کےخلاف بڑے پیمانے پر جلوس نکالے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی رپورٹ میں نماز جمعہ کے بعد ہزاروں افراد کو مظاہرے میں شریک دکھایا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا امریکا کو معلوم ہونا چاہیے کہ پابندیوں کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔