Friday, April 19, 2024

ایرانی پارلیمنٹ میں امریکی پرچم کو بھی نذرآتش کردیا گیا

ایرانی پارلیمنٹ میں امریکی پرچم کو بھی نذرآتش کردیا گیا
May 9, 2018
تہران ( 92 نیوز)گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد  تہران میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے جب کہ ایرانی پارلیمنٹ میں امریکی پرچم کو بھی نذرآتش کیا گیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کے امریکی الزام بے بنیاد اور من گھرٹ ہیں ، امریکی صدر ٹرمپ کو ایرانی قوم اور معیشت پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے عندیہ دیا کہ ایران چند ہفتوں میں یورینئم کی افزودگی دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔ دوسری جانب ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر کے خطاب کو بے ہودہ اور سطحی قرار دیا ، ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں 10 سے زیادہ مرتبہ جھوٹ بولا ، معاہدے سے الگ ہوکر وہ غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی ریجان نے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کا یہ اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، ان کے پاس مسائل حل کرنے کیلئے ذہنی صلاحیت موجود نہیں۔ اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ نے ایوان میں امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا ۔