Thursday, March 28, 2024

ایرانی وزیرخارجہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی وزیرخارجہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے
February 28, 2017
اسلام آباد(92نیوز)اقتصادی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کےلیےایرانی وزیرخارجہ اسلام آبادپہنچ گئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ‏ ایران اورپاکستان کےتعلقات مزید مستحکم ہورہےہیں۔ تفصیلات کےمطابق ‏وزارت خارجہ کےاعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پر مہمان وزیرخارجہ جواد ظریف کا استقبال کیا ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ‏مشیرخارجہ سرتاج عزیزسےتہران میں اہم امورپرگفتگو ہوئی،،‏ایران اورپاکستان کےتعلقات مزیدمستحکم ہورہےہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ‏پاکستان میرا دوسرا گھر ہےایران ای سی اواجلاس کوبہت اہمیت دیتا ہے۔