Sunday, May 12, 2024

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ عراق ، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ‏

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ عراق ، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ‏
May 27, 2019
بغداد( 92 نیوز) ایرانی وزیر خارجہ نے عراق کا دورہ کیا جہاں  وزیراعظم حیدرالعبادی اور وزیرخارجہ محمد الحکيم سےملاقات کی۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ  اقتصادی اور عسکری جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرتے رہیں گے۔ بغدادمیں نیوزکانفرنس کرتےہوئے جواد ظریف نے کہا کہ  ایران، خلیج فارس کےممالک کیساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہےاورپرامن مذاکرات اورکشیدگی میں کمی کیلئےتمام تجاویزکاخیرمقدم کریں گے۔ جواد ظریف نے کہا یورپ ایٹمی ڈيل بچانےکیلئےکوششیں تیزکرے ،انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایٹمی معاملےپرایرانی حکومت کےحالیہ اقدامات کامطلب معاہدےسے علیحدگی نہیں ہے۔ دوسری جانب عراقی وزیرخارجہ محمد الحکيم نے کہا وہ يکطرفہ امريکی اقدامات کےمکمل خلاف ہيں اوران کا ملک ايران کے ساتھ کھڑا ہے۔