Monday, May 13, 2024

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے
November 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف دو روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے، نور خان ایئر بیس پر وزارت خارجہ کے سپیشل سیکرٹری نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفیر محمد علی حسینی، دیگر پاکستانی سرکاری حکام بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ ایرانی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد ابراہیم طاہریان سمیت اہم وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا۔ ایرانی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد ابراہیم طاہریان کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، ایرانی وزیر خارجہ، صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف سے ملیں گے، دوطرفہ سیاسی، اقتصادی تعلقات، سرحدی امور پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔ افغان امن عمل، منشیات و انسانی اسمگلنگ پر بھی تبادلہ ہو گا۔