Friday, April 26, 2024

ایرانی میزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، چین، روس کی کمپنیوں پر پابندیاں عائد

ایرانی میزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، چین، روس کی کمپنیوں پر پابندیاں عائد
February 26, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) ایرانی میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں امریکا نے چین، روس، عراق اور ترکی کی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پابندیوں کا نشانہ بننے والوں میں 13 کمپنیاں اور افراد شامل ہیں۔ 3 چینی کمپنیاں، 1 چینی شہری اور 1 ترک کمپنی پابندی کی زد میں آئے ہیں۔ تاہم روسی اور عراقی اداروں کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام کو روکنے کیلئے تمام وسائل کا استعمال کرے گے۔ اس ماہ کے آغاز میں ایران نے نئے میزائل کا تجربہ کیا تھا جس کی رینج 500 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔