Monday, May 13, 2024

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
October 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقِری نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔