Thursday, May 9, 2024

ایرانی عدالت نے امریکا وبرطانیہ کےلئے جاسوسی پر4 افراد کوسزا سنا دی

ایرانی عدالت نے امریکا وبرطانیہ کےلئے جاسوسی پر4 افراد کوسزا سنا دی
October 2, 2019
تہران (92 نیوز) ایرانی عدالت نے امریکا اور برطانیہ کیلئے جاسوسی کے جرم میں 4 ملزموں کو سزا سنا دی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے جاسوسی کرنے پر ایک مجرم کو سزائے موت جبکہ2 دیگر ملزمان کو اسی جرم پر 10،10 سال قید اور 55 ہزار ڈالر جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ایک اور شخص کو برطانیہ کیلئے جاسوسی کرنے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، چاروں افراد کو مارچ 2018ء سے مارچ 2019ء کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا۔