Sunday, September 8, 2024

ایرانی صدر حسن روحانی آج پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

ایرانی صدر حسن روحانی آج پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
March 25, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ایران کے صدر حسن روحانی آج  پاکستان کے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے ، دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی دفتر خارجہ کےمطابق ایرانی صدر حسن روحانی آج پہلے سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچیں گے اپنے دو روزہ دورے کے دوران وہ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاک ایران مشترکہ دفاعی ورکنگ گروپ کے قیام  پر حتمی بات چیت ہو گی جبکہ مذاکرات میں پاک ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے پر  پیشرفت کا بھی امکان ہے، دونوں ممالک  دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کیلئے مشترکہ میکنزم پر بھی بات ہو سکتی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام اور پاک ایران افواج میں براہ راست مواصلاتی رابطے پر بھی غور ہوگا۔