Sunday, September 8, 2024

ایرانی صدر حسن روحانی 25 مارچ سے دورہ پاکستان کا آغاز کرینگے

ایرانی صدر حسن روحانی 25 مارچ سے دورہ پاکستان کا آغاز کرینگے
March 23, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ایران کے صدر حسن روحانی 25 اور 26 مارچ کو پاکستان کا دوروزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی دو روزہ سرکاری دورے پر جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد‘ سینئر وزرائ‘ اعلیٰ حکام اور بڑی تعداد میں تاجر بھی ہونگے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 25 اور 26 مارچ کو ایرانی صدر اپنے دورے میں صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر وزیر اعظم نوا زشریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوا زشریف نے مئی 2014ءاور جنوری 2016ءمیں ایران کے دورے کئے تھے۔