Thursday, April 25, 2024

ایرانی صدر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں

ایرانی صدر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں
February 28, 2017
اسلام آباد(92نیوز) ایران کے صدر اقتصادی تعاون کونسل کانفرنس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں تفصیلات کےمطابق ایران کے صدر حسن روحانی اقتصادی تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ اسلام آباد پہنچنے پر صدر حسن روحانی کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ مہمان صدر کو 21توپں کی سلامی بھی دی گئی  ۔ جبکہ استقبال کے لیے ائیر پورٹ پر وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ موجود تھے۔اس موقع پر  ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف بھی ایرانی صدر کے ہمراہ تھے۔