Saturday, April 27, 2024

ایرانی سرحد پر بھی باڑ لگائی جائے گی ،وفاقی  وزیر منصوبہ بندی

ایرانی سرحد پر بھی باڑ لگائی جائے گی ،وفاقی  وزیر منصوبہ بندی
November 6, 2019
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) اسلام آباد میں  میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر بھی باڑ لگائی جائے گی ۔ خسرو بختیار نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی غیر یقینی صورتحال بھی پاکستان میں سکیورٹی چیلنجز کی ایک بڑی وجہ ہے ، جس کی وجہ سے افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگائی گئی ہے حالانکہ یہ اقدام  ایک دہائی قبل اٹھا لینا چاہئے تھا۔ خسرو بختیار نے کہا کہ افغانستان  سرحد پر باڑ کی تنصیب کے بعد سرحد پار سے دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے  ، اور اب پاکستان نے ایرانی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملٹری اور سول قیادت نے سکیورٹی صورتحال پر قابو پالیا ہے ،  سرمایہ کاری  ، ترقی کیلئے امن و استحکام ضروری ہے ۔