Wednesday, April 24, 2024

ایرانی زائرین رواں سال حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جائیں گے

ایرانی زائرین رواں سال حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جائیں گے
March 18, 2017
ریاض (ویب ڈیسک)سعودی اور ایرانی حکام کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد سعودی عرب نے ایرانی شہریوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر محمد بنتن اورایرانی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں جانب سے ایرانی زائرین کے فریضہ حج کی ادائیگی سے متعلق مذاکرات ہوئے جن میں معاملات طے پانے کے بعد رواں برس ایرانی زائرین بھی حج کرسکیں گے۔ سعودی عرب نے ایران کےساٹھ ہزار شہریوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی ہے جب کہ رواں سال مناسک حج کی ادائیگی کے لیے تمام ضروری اقدامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔