Sunday, May 12, 2024

ایرانی راکٹ حملوں میں گیارہ امریکی فوجی زخمی ہوئے ، ترجمان امریکی سنٹرل کمانڈ

ایرانی راکٹ حملوں میں گیارہ امریکی فوجی زخمی ہوئے ، ترجمان امریکی سنٹرل کمانڈ
January 17, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے کہا ایرانی راکٹ حملوں میں گیارہ امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں اور کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے 8 جنوری کو ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر راکٹ حملوں میں 11 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کر لیا۔ ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ زخمی فوجیوں کو عراق سے باہر لیجایا گیا جہاں انکا علاج ہوا۔ 8 فوجیوں کو جرمنی اور 3 کو کویت منتقل کیا گیا۔ کیپٹن بل اربن کا مزید کہنا تھا تمام فوجیوں کے صحتیابی کے بعد عراق واپس ڈیوٹی پر آنے کا امکان ہے جب کہ ایرانی حملے میں کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی انتطامیہ کا کہنا تھا کہ ایرانی حملے میں کوئی امریکی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ یہی نہیں امریکی صدر نے ٹویٹ میں سب ٹھیک ہے بھی لکھا تھا۔