Friday, March 29, 2024

ایرانی ایٹمی پروگرام پر معاہدے کیلئے فریقین کسی نتیجے پر پہنچنے کا عزم رکھتے ہیں، مشکل فیصلے کرنا ہونگے: فلپ ہیمنڈ

ایرانی ایٹمی پروگرام پر معاہدے کیلئے فریقین کسی نتیجے پر پہنچنے کا عزم رکھتے ہیں، مشکل فیصلے کرنا ہونگے: فلپ ہیمنڈ
July 8, 2015
ویانا (ویب ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی پروگرام پر معاہدے کیلئے فریقین کسی نتیجے پر پہنچنے کا عزم رکھتے ہیں لیکن اس کیلئے سب کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کو ایرانی ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے کے بدلے پابندیاں اٹھانے کیلئے کسی معاہدے پر پہنچنے کیلئے کچھ لین دین کرنا ہو گا اور اس کیلئے بعض مشکل فیصلے اٹھانا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین میں کسی معاہدے پر پہنچنے کیلئےعزم موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا بعض مسائل ایسے ہیں جن پر سیاسی مباحثے کی ضرورت ہے اور اگر کسی معاہدے پر پہنچنا ہے تو فریقین کو کچھ نہ کچھ تیاگنا ہو گا۔ فلپ ہیمنڈ نے کہا بات چیت ایسے مرحلے پر پہنچ گئی ہے جہاں معاہدے کا مسودہ تیار ہونا ہے جس کیلئے ڈائریکٹروں کی سطح پر مسلسل مباحثہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بدھ کی رات دوبارہ ویانا پہنچ کر دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔