Friday, March 29, 2024

ایرانی ایٹمی پروگرام پر معاہدے کی اہم عالمی شخصیات اور اداکاروں نے حمایت کر دی، مخالفت کرنے پر ری پبلکن ارکان کانگریس پر تنقید

ایرانی ایٹمی پروگرام پر معاہدے کی اہم عالمی شخصیات اور اداکاروں نے حمایت کر دی، مخالفت کرنے پر ری پبلکن ارکان کانگریس پر تنقید
July 31, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ایرانی ایٹمی پروگرام پر معاہدے کے بارے میں امریکی سیاسی جنگ ہالی ووڈ تک جا پہنچی ہے تاہم امریکی فنکاروں سمیت کئی عالمی شخصیات نے معاہدے کو سراہا ہے۔ ایران کے ساتھ معاہدے کو سیاسی میدان سے فلمی دنیا میں لے جانے کا سہرا گلوبل زیرو نامی گروپ کے سر جاتا ہے۔ ایٹمی ہتھیاروں کے مخالف گروپ نے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور ایک ویڈیو میں فلمی اور عالمی شخصیات کو ریپبلکن ارکان کانگریس کے برخلاف اوباما انتظامیہ کی تعریف وتوصیف کرتے دکھایا گیا ہے جن میں اداکار جیک بلیک، فرشاد فرحت، نتاشا لیون، مورگن فری مین کے علاوہ اردن کی ملکہ نور، سابق سفیر ٹامس پکرنگ اور سابق جاسوس ولیری پامے بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معاہدہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔ ایک جگہ جیک بلیک گنگناتے ہوئے کہتے ہیں ایرانیوں کو بھی تو اپنے بچوں سے پیار ہے۔ انہوں نے کانگریس کے ری پبلکن ارکان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کانگریس نے معاہدہ سبوتاژ کیا تو اس کے نتائج بہت سنگین ہوں گے۔ زیرو گلوبل کی ویڈیو آنے کے بعد سے دو لاکھ پچاس ہزار افراد اس پر کمنٹ کر چکے ہیں۔