Wednesday, April 24, 2024

ایرانی ایٹمی پروگرام پر حتمی معاہدے تک مذاکرات مؤخر نہیں کئے جا سکتے، فیڈریکا مغیرانی، ایرانی وزیر خارجہ مزید صلاح مشورے کیلئے تہران روانہ

ایرانی ایٹمی پروگرام پر حتمی معاہدے تک مذاکرات مؤخر نہیں کئے جا سکتے، فیڈریکا مغیرانی، ایرانی وزیر خارجہ مزید صلاح مشورے کیلئے تہران روانہ
June 29, 2015
ویانا (ویب ڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی امور کی سربراہ فیڈریکا مغیرانی نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر حتمی معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ایرانی ایٹمی پروگرام پر حتمی معاہدے کیلئے مذاکرات مؤخر کرنا آپشن نہیں۔ کہتی ہیں امریکا اور یورپی یونین کے سفارتکاروں کو آئندہ چند دنوں میں کسی معاہدے پر پہنچنا ہو گا۔ تاہم بعض مغربی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایرانی ایٹمی پروگرام کی فوجی نوعیت کے بارے میں معاملات واضح ہونے تک اسے پابندیوں میں ریلیف نہیں دیا جا سکتا جبکہ مغیرانی کہتی ہیں فریقین معاہدے کیلئے پرعزم ہیں اس لئے مذاکراتی ٹیموں کو کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر معاہدے کے حتمی مسودے کی تیاری شروع کر دیں۔ ان کا کہنا تھا معاہدے کا حتمی مسودہ طے پاتے ہی وزرا مذاکرات کریں گے۔ مغیرانی کا کہنا تھا معاہدے پر پہنچنے کیلئے دو دن مزید بھی لگ گئے تو آسمان نہیں گر پڑے گا۔ دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایرانی حکام سے معاہدے کے حوالے سے مزید صلاح مشورے کیلئے تہران چلے گئے ہیں جبکہ فریقین کا کہنا ہے کہ ایرانی ایٹمی پروگرام کے عالمی معائنے اور اس کیخلاف پابندیاں اٹھائے جانے پر اختلافات اب بھی موجود ہیں۔