Friday, April 19, 2024

ایران،کرمان شاہ میں 6.3شدت کا زلزلہ،200افرادزخمی

ایران،کرمان شاہ میں 6.3شدت کا زلزلہ،200افرادزخمی
November 26, 2018
تہران ( 92 نیوز) ایران کے صوبے کرمان شاہ میں 6.3 شدت کے زلزلے  کے نتیجے  میں 200افراد زخمی ہوگئے ۔ امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق  زلزلے کی گہرائی 65 کلومیٹر اور مرکز ایلام شہر سے 114 کلومیٹر دور تھا۔زلزلے کے باعث سرپول زہب اور  قصر شیریں میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق  متاثرہ علاقوں میں چھ  ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔زلزلے کے جھٹکے عراقی دارالحکومت بغداد اور کویت میں بھی محسوس کیے گئے ۔ ایرانی صوبے کرمان شاہ میں  ایک سال قبل بھی خوفناک زلزلہ آیا تھا جس میں چھ سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔