Saturday, September 7, 2024

ایران کےساتھ عالمی طاقتوں کا ایٹمی معاہدہ امریکی سفارتکاری کی کامیابی ہے  : باراک اوباما

ایران کےساتھ عالمی طاقتوں کا ایٹمی معاہدہ امریکی سفارتکاری کی کامیابی ہے  : باراک اوباما
January 17, 2016
واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک)امریکی صدرباراک اوباما نے ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے ایٹمی معاہدے کوامریکی سفارت کاری کی کامیابی قراردے دی کہتے ہیں ایٹمی معاہدے کے ذریعے  ایران کوایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے دورکردیاہےادھرامریکانے ایران کے بلیسٹک میزائل پروگرام کوخطے کے امن کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے نئی پابندیوں کااعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق ایران  پرسے اقتصادی پابندیاں ختم  ہونے  کے بعد امریکی صدرباراک اوباما نے پہلاباضابطہ بیان جاری کردیا انہوں نے ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کی ایٹمی  ڈیل کو امریکی سفارت کاری کی کامیابی اور طاقت قرار دیا۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیاکہ  ایران اور امریکا کے کئی امور پر اختلافات برقرار ہیں اور واشنگٹن  اس بات کی کڑی نگرانی کرے گا کہ تہران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہ کر ے۔ صدر  اوباما نے  اپنے بیان میں ایران سے پانچ امریکی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم  بھی کیا ساتھ ہی  امریکا نے نئی پابندیوں کے تحت میزائل تجربات میں ملوث ایران کی گیارہ کمپنیاں اور ان سے وابستہ افراد پر بین الاقوامی مالیاتی نظام کے استعمال پر پابندی لگادی ۔ ادھرتہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدرحسن روحانی کاکہناتھاکہ ایٹمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے  سے متعلق  مخالفین کی قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوئیں ایرانی معیشت کے لیے اب نئی راہیں کھلیں گی جس سے ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کرےگا۔ صدرحسن روحانی نے کہا کہ ایرانی بینک اب عالمی  مالیاتی اداروں  سے  معاملات  طے  کر سکیں گے پابندیاں ختم  ہونے  کے باعث ایران کو   جلد اپنے   اربوں ڈالر   کے منجمد اثاثے ملنے کا   بھی امکان ہے جبکہ بہت جلدایران  عالمی منڈی میں تیل کی فروخت بھی شروع کردےگا۔ ہفتے کو آئی  اے  ای  اے  حکام   نے   اعلان کیاتھاکہ ایران نے جولائی دوہزار پندرہ کو طے پانے والے معاہدے کی  تمام شرائط پوری کر دیں۔جس کے بعد تہران سے اقتصادی پابندیاں ہٹادی گئی تھیں ۔