Thursday, March 28, 2024

ایرانی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
August 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ایرانی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، ایران کیساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران، پاکستان کا کلیدی ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق جواد ظریف  نئی حکومت کی تشکیل کے بعد دورہ کرنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرینگے ۔ ان کی عسکری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی بھی سے ملاقات کرینگے ۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہو گی۔ دوسری طرف جاپان کے وزیرمملکت برائے خارجہ  کازیو کیناکانے بھی آج سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی 5 ستمبر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔