Tuesday, April 23, 2024

ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کی ایٹمی معاہدے کی بحالی کی حمایت

ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کی ایٹمی معاہدے کی بحالی کی حمایت
June 22, 2021

تہران (92 نیوز) ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے ایٹمی معاہدے کی بحالی کی حمایت کر دی۔

صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا صدر بائیڈن کو ایران پر عائد پابندیاں ختم کرکے اپنی سنجیدگی ثابت کرنا ہو گی۔ انہوں نے امریکا کو مشورہ دیا کہ وہ جوہری معاہدے میں واپس آجائے۔

رئییسی نے کہا سفارت خانے کھولنے اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے تاہم انہوں نے یمن میں سعودی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا ایران کے نومنتخب صدر سے ملنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق تہران میں اصل فیصلہ کن شخصیت آیت اللہ خامنہ ای ہیں۔