Wednesday, May 8, 2024

ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے حلف اٹھا لیا

ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے حلف اٹھا لیا
August 6, 2021 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے حلف اٹھا لیا۔

60 سالہ ابراہیم رئیسی جون 2021 میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہوئے تھے۔ عہدے  کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران کے  عوام پر لگائی گئی پابندیاں ہر صورت ختم ہونی چاہئیں۔ اس مقصد کے حل کیلئے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خطے کے تمام  ممالک  خصوصا ہمسایہ  ممالک کی طرف  دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں ۔

ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی  کی تقریب  حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی   چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کی۔ چیئرمین سینیٹ  صادق سنجرانی  نے نومنتخب ایرانی  صدر ابراہیم  رئیسی سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد  دی ۔