Saturday, May 18, 2024

ایران کے مختلف صوبوں میں بارشوں کے بعد سیلاب ، 18افراد جاں بحق

ایران کے مختلف صوبوں میں بارشوں کے بعد سیلاب ، 18افراد جاں بحق
March 26, 2019

تہران ( 92 نیوز ) ایران کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں کے بعد  سیلاب کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور  74 زخمی ہوگئے ۔

ایران کے 31 میں سے 25 صوبے اس وقت شدید   سیلاب کی زد میں ہیں ۔

سب سے زیادہ جانی  نقصان صوبہ فارس کے شہر شیراز میں ہوا جہاں  17 افراد لقمہ اجل بن گئےجبکہ ایک شخص  صوبہ کرمان شاہ کے شہر سرپول ذہب میں  جاں بحق  ہوا۔

درجنوں گاڑیاں بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ، کردستان،اصفحان  سمیت  مختلف صوبوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا  جبکہ  لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ایرانی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔