Thursday, April 25, 2024

ایران کے عراق میں فوجی اڈوں پر حملے میں کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا، صدر ٹرمپ

ایران کے عراق میں فوجی اڈوں پر حملے میں کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا، صدر ٹرمپ
January 8, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کے عراق میں فوجی اڈوں پر حملے میں کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا۔ ایران کے عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی قوم سے خطاب میں کہا گزشتہ رات حملوں میں کسی امریکی یا عراقی کو نقصان نہیں پہنچا۔ تمام فوجی محفوظ ہیں۔ پیشگی وارننگ سسٹم نے بہترین کام کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا قاسم سلیمانی کے ہاتھ عراقی اور امریکی خون میں رنگے ہوئے تھے ۔ سلیمانی کو بہت پہلے ہی راستے سے ہٹا دینا چاہیے تھا۔ ایران کو ایٹمی طاقت کبھی نہیں بننے دیں گے۔ ایران دہشت گردی ترک کر دے تو پُرامن اور خوشحال ہو سکتا ہے۔ امریکی فوج کسی بھی صورت حال کے لیے تیار ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا اور کہا داعش کا خاتمہ ایران کیلئے اچھا ہے ۔ ایران دہشتگردی ترک کر دے تو پر امن اور خوشحال ہو سکتا ہے۔ ایران کی دہشتگردی کی مہم برداشت نہیں کریں گے ۔ ایران کو اپنے جوہری عزائم سے دستبردار ہونا پڑے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہم خود مختار ملک ہیں ۔ جدید ترین ہتھیار ہونے کے باوجود ہم انہیں استعمال نہیں کرنا چاہتے۔ مشرق وسطیٰ کے تیل کی ضرورت نہیں۔