Thursday, May 2, 2024

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں سات جولائی تک توسیع، ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات جاری

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں سات جولائی تک توسیع، ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات جاری
July 1, 2015
ویانا (ویب ڈیسک) ایران اور چھے عالمی طاقتوں نے تہران حکومت کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں سات جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ ویانا میں جاری مذاکرات میں شریک امریکی وفد کی ترجمان میری ہارف کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کے جوہری مسئلے پر کسی حتمی اور دیرپا سمجھوتے کے حصول کیلئے فریقین نے مذاکرات کو سات جولائی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران اور چھے عالمی طاقتوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر سمجھوتے کیلئے تیس جون کی ڈیڈلائن مقرر کی تھی۔ مذاکرات میں شرکت کےلیے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سمیت دیگر ملکوں کے اعلیٰ حکام بھی گزشتہ کئی روز سے ویانا میں موجود ہیں جہاں وہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق حتمی معاہدے کے مسودے پر اختلافات دور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔