Saturday, September 7, 2024

ایران کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہیں: وزیراعظم نوازشریف، بہتر مستقبل کیلئے باہمی تعاون بڑھانا ہو گا: ایرانی صدر حسن روحانی

ایران کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہیں: وزیراعظم نوازشریف، بہتر مستقبل کیلئے باہمی تعاون بڑھانا ہو گا: ایرانی صدر حسن روحانی
March 26, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہیں۔ تین سال میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ معاشی اہداف کے حصول کے لئے دہشت گردی اور توانائی بحران سے نمٹنا ہو گا۔ ایرانی صدر کہتے ہیں بہتر مستقبل کے لئے باہمی تعاون بڑھانا ہو گا۔ اسلام آباد میں پاک ایران مشترکہ بزنس فورم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نوازشریف اور ایرانی صدر حسن روحانی سمیت تاجروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ تین سال میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، چیلنجز کے باوجود معاشی ترقی کے اہداف حاصل کئے۔ ایران کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے بہترین مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان سے تعلقات کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور نوجوان نسل کو بہتر مستقبل دینے کے لئے باہمی تعاون بڑھانا ہو گا۔