Monday, September 16, 2024

ایران کے دو کامیاب میزائل تجربات‘ اسرائیل نشانے پر آ گیا

ایران کے دو کامیاب میزائل تجربات‘ اسرائیل نشانے پر آ گیا
March 9, 2016
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے مسلسل دوسرے روز بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا اور اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ تہران حکومت کاکہناہے کہ تجربات فوجی مشقوں کاحصہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاسداران انقلاب نے دوسرے روز بھی بیلسٹک میزائلز کے کامیاب تجربات کر دیے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران نے بدھ کو قدر ایچ نامی دو میزائل داغے جس نے چودہ سو کلو میٹر کی دوری پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلاب کے بریگیڈئر جنرل امیر علی حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ میزائل بنانے کا مقصد اپنے دفاع کو مزید مضبوط بنانااور دشمن کو کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دینا ہے۔ واضح رہے کہ ایران سے یروشلم اور اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کافاصلہ ایک ہزارکلومیٹر ہے۔