Friday, April 26, 2024

ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی تمام راہیں بندکردیں : باراک اوباما

ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی تمام راہیں بندکردیں : باراک اوباما
July 14, 2015
ویانا(ویب ڈیسک)امریکی صدرباراک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی تمام راہیں بند کر دی ہیں۔ ایران کے جوہری معاہدے کے بعد صدر باراک اوباما نے کانگریس کو خبردار کیا ہے کہ معاہدے کے خلاف کسی بھی قسم کی قانون سازی کی کوشش کی گئی تو  وہ اسے ویٹو کر دیں گے،جبکہ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ  ہم نے ہمیشہ کہا کہ ان مذاکرات میں ہار جیت نہیں ہےیہ ایسے ہونے چاہیئں جو سب کو منظور ہوں۔ ویانا میں ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات مکمل ہونے کے بعد امریکی صدر اوباما نے  ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یہ معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کا بہترین طریقہ کار تھا اور ایران کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی تمام راہیں بند کر دی گئی ہیں۔ اس معاہدے کی بنیاد صرف اعتماد نہیں ہے بلکہ کڑے معائنے کے ذریعے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اوباما نے کہاکہ ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تمام اقتصادی پابندیوں پر فوری طور دوبارہ عائد کر دی جائیں گی اوباما نے خبردار کیا کہ اگر کانگریس نے ایران معاہدے کے خلاف کوئی قانون سازی کی تو میں اس کو ویٹو کر دوں گا۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے  معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  ان مذاکرات میں کسی کی ہار جیت نہیں ہے یہ سفاتکاری اور باہمی احترام کے اصول کی جیت ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے سے غیر ضروری بحران ختم ہو گیا  معاہدے کے بعد چیلنجز کا سامنا کر سکیں گے۔