Friday, March 29, 2024

ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق نامناسب معاہدہ قبول نہیں، ڈینس میکڈونوف

ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق نامناسب معاہدہ قبول نہیں، ڈینس میکڈونوف
March 24, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاوس کے چیف آف سٹاف کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی پروگرام سے متعلق نامناسب معاہدہ قبول نہیں ہوگا۔ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ وائٹ ہاوس کے چیف آف سٹاف ڈینس میکڈو نوف نے ایک امریکی یہودی گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بات چیت میں پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور اگلے چند دنوں میں چھ عالمی طاقتیں ایرانی نمائندوں سے مل کر ایٹمی پروگرام کا پرامن حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔ میکڈونوف کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملات کو آگے لے جانے کیلئے سفارتکاری ہی بہترین ذریعہ ہے اور ہم سفارتکاری کو کامیاب بنانے کیلئے ایک اور موقع دے رہے ہیں۔