Friday, May 3, 2024

ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق معاہدہ اسی ہفتے ممکن ہے، چند دنوں میں مثبت پیشرفت ہوئی: جان کیری

ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق معاہدہ اسی ہفتے ممکن ہے، چند دنوں میں مثبت پیشرفت ہوئی: جان کیری
July 6, 2015
ویانا (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق معاہدہ اسی ہفتے کے دوران ممکن ہے جس کے لیے مشکل فیصلے جلد کرنا ہوں گے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریق کئی امور پر اس جگہ نہیں ہیں جہاں انہیں ہونا چاہئے، اگر اگلے چند دنوں میں مشکل فیصلے جلدی کر لیے گئے تو ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق معاہدہ اس ہفتے ہو سکتا ہے۔ چند دنوں میں ممکنہ معاہدے سے متعلق درست سمت میں پیشرفت ہوئی ہے اگر چھے عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوتا تو امریکا مذاکرات چھوڑ کر جانے کے لیے بھی تیار ہے۔ جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر کا کہنا تھا کہ معاہدے کے لیے تمام فریقوں کو ہمت دکھانا ہو گی۔ ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق ممکنہ معاہدے کے لیے سات جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔