Friday, March 29, 2024

ایران کیساتھ غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہیں، امریکا کا اقوام متحدہ کو خط

ایران کیساتھ غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہیں، امریکا کا اقوام متحدہ کو خط
January 9, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) ایران کے ساتھ سنجیدہ اور غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہیں، امریکا نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔ امریکا کی جانب سے خط  میں مزید لکھا گیا کہ جنرل سلیمانی کو قتل کرنے کا اقدام اپنے دفاع میں اٹھایا، فوجیوں کے تحفظ کیلئے ضروری ہوا تو مزید کارروائیاں بھی کرینگے۔ ادھر ایرانی سفیر نے پابندیوں کے دوران امریکا کےساتھ کسی بھی طرح کے تعاون کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی کو قتل کرکے امریکا نے عداوت کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔