Friday, May 17, 2024

ایران کیخلاف پابندی کا مطالبہ ،15 میں سے 13 ممالک نے امریکا کی تحریری طور پر مخالفت کردی

ایران کیخلاف پابندی کا مطالبہ ،15 میں سے 13 ممالک نے امریکا کی تحریری طور پر مخالفت کردی
August 22, 2020

جنیوا ( 92 نیوز)  اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں کے مطالبے پر امریکا کو تاریخی ناکامی کا سامنا، 15 میں سے تیرہ ممالک نے امریکہ کی تحریری طور پر مخالفت کردی۔چین کا کہنا ہے یہ پابندیاں بلاجواز ہیں۔

اقوام متحدہ کے صدر دفاتر سےملنے والی رپورٹوں کے مطابق امریکی حکومت نے ایران  کے خلاف عالمی ادارے کی ماضی میں ختم کی گئی پابندیاں بحال کرنے کا جو مطالبہ کیااس کے نتیجے میں امریکا خود ہی الگ تھلگ ہو کررہ گیا۔

عالمی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی تعداد 15 ہے اوران میں سے 13 نے تہران سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبے کی تحریری مخالفت کردی ہے۔

ان ممالک کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین معاہدہ ہونے کے بعد اٹھائی گئی تھیں اس لیے دوبارہ پابندیوں کے نفاذ کی حمایت نہیں کرسکتے۔