Sunday, May 5, 2024

ایران کی پاکستان کو پولیو ویکسین مفت فراہم کرنے کی پیشکش

ایران کی پاکستان کو پولیو ویکسین مفت فراہم کرنے کی پیشکش
June 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایران نے صحت کے شعبے میں انقلاب لانے کیلئے پاکستان کو معاونت کی پیشکش کردی۔ ایران کی پاک افغان انسداد پولیو پروگرام کےلئے مفت پولیو ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش۔ پاکستان اور افغانستان ہر سال 35 کروڑ پولیو خوراکوں پر 5 ارب سے زائد رقم خرچ کررہے ہیں۔ ایران ایک لاکھ پاکستانی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اپنے ملک میں مفت تربیت فراہم کرنے پر بھی تیار ہو گیا ہے۔ ایران نے بچوں کی سات بیماریوں کی ویکسین مشترکہ طور پر بھی تیار کرنے کی پیشکش کردی۔