Monday, May 20, 2024

ایران کی پارلیمان نے امریکا کی تمام مسلح افواج کو دہشتگرد قرار دیدیا

ایران کی پارلیمان نے امریکا کی تمام مسلح افواج کو دہشتگرد قرار دیدیا
April 24, 2019

تہران ( 92 نیوز) ایران کی پارلیمان  نے امریکا کی تمام مسلح افواج کو دہشت گرد قرار دینے کےبل کی منظوری دےدی۔

ایران  کی  پارلیمان نے یہ بل امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے ایران سےتیل خریدنےوالےممالک کودیاگیا استنثیٰ ختم کرنےکےفیصلےکےایک روزبعدمنظورکیا ہے۔

ایرانی پارلیمان نےگزشتہ ہفتے ایسے ہی ایک اوربل کے ذریعے صرف مشرقِ وسطیٰ  میں تعینات امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

ایران کی جانب سے یہ اقدام امریکا کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب کودہشت گرد قرار دینے کے ردعمل میں اٹھایاگیاہے۔