Thursday, April 18, 2024

ایران کی ٹیم فیفاورلڈ کپ سے باہر،مداحوں کا پھر بھی جشن

ایران کی ٹیم فیفاورلڈ کپ سے باہر،مداحوں کا پھر بھی جشن
June 26, 2018
تہران ( 92 نیوز )  فیفا ورلڈ کپ سے آؤٹ ہونے والی ایرانی ٹیم نے مداحوں کے دل جیت لئے، ایران کی ٹیم نے پرتگال اور اسپین جیسی بڑی ٹیموں کو ٹف ٹائم دیا جس  پر  شائقین نے اپنی ٹیم کے ہارنے کے باوجود خوب جشن منایا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ ایرانی فٹبال ٹیم کے دیوانے سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہلہ گلہ کیا ،  گروپ بی میں شامل ایران کی ٹیم  نے پہلے مقابلے میں مراکش کیخلاف میدان مارا  مگر دوسرے معرکے میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھا ۔ تیسرے میچ میں پرتگال کو ٹف ٹائم دیا اور  میچ  ایک ایک گول سے برابری پر ختم کیا ۔