Sunday, May 19, 2024

ایران کی طرف سے جارحیت کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، جان بولٹن

ایران کی طرف سے جارحیت کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، جان بولٹن
May 31, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سےجارحیت کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ دورہ برطانیہ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بولٹن نے کہا کہ طے میں امریکی فوج تعینات کرکے ایران کی طرف سے درپیش خطرے کو کم کر دیا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا صدر ٹرمپ سےمتفق ہیں اور وہ ایران میں نظام کی تبدیلی نہیں چاہتے مگر امریکا کے پیغام کو سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے سلامتی کونسل میں وہ سمندر میں تیل بردار جہازوں پرحملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد اور ثبوت پیش کریں گے۔