Tuesday, April 23, 2024

ایران کی جانب سے پاکستان کو نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت

ایران کی جانب سے پاکستان کو نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت
August 3, 2021 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) ایران کی جانب سے پاکستان کو نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیدی گئی۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی چئیرمین سینٹ کریں گے۔

چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی تقریب میں شرکت کے لئے کل ایران روانہ ہوں گے۔ تقریب حلف برداری 5 اگست 2021 کو ہو گی۔