Thursday, April 25, 2024

ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے فوجی آپشن  برقرار ہے: امریکی جنرل

ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے فوجی آپشن  برقرار ہے: امریکی جنرل
April 17, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے میزائل دفاعی نظام کی فراہمی کے باوجود ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے فوجی آپشن برقرار رہے گا۔ امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ امریکا ایٹمی مسئلہ پر مذاکرات سے حل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ڈیمپسی نے کہا امریکا کو  روس کی جانب سے ایران کو میزائل دفاعی نظام ایس تھری ہنڈرڈ کی فروخت کا اندازہ تھا اور اس نے اپنی  ہر قسم کی منصوبہ بندی اسے مدنظر رکھ کر کی ہے۔ انہوں نے کہا صدر اوباما ایٹمی مسئلہ مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن اس میں کامیابی نہیں ہوتی تو فوجی آپشن موجود ہے۔ مغربی ممالک روس کی جانب سے ایران کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس تھری ہنڈرڈ میزائل دفاعی نظام کی فراہمی پر نالاں ہیں ۔