Saturday, April 27, 2024

ایران کو 300 روسی اینٹی میزائل راکٹ سسٹم کی فراہمی خوش آئند ہے: جواد ظریف

ایران کو 300 روسی اینٹی میزائل راکٹ سسٹم کی فراہمی خوش آئند ہے: جواد ظریف
April 16, 2015
میڈرڈ (ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ایران کو تین سو اینٹی میزائل راکٹ سسٹم کی فراہم کو ایران قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات اسپینی ہم منصب جوسی مینول کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی. ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس واحد ملک ہے جس نے ایران کے نیوکلیئر معاہدے میں پیشرفت کے بعد سب سے پہلے ایران کو فوجی امداد فراہم کی ہے۔ ایران صدر پوٹن کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے. روس اس ڈیل کے بدلے ایران سے خام تیل لے گا۔