Saturday, April 20, 2024

ایران کسی کو بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیگا  : ایرانی سفیر

ایران کسی کو بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیگا  : ایرانی سفیر
May 27, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان میں ایرانی سفیرمہدی ہنردوست کا کہنا ہےکہ ایران کسی کوبھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دے گا۔ ملامنصور ایران سے پاکستان آیا، ایران  اس جیسے کسی بھی شخص کی حمایت نہیں کرتا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان میں تعینات ایران کےسفیر مہدی  ہنر دوست نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں کہا کہ  ایران پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ہے، ملا منصور جیسے کسی بھی شخص کو ایران کسی صورت سپورٹ نہیں کر سکتا، ایران تو گزشتہ سولہ برس سے طالبان سے متصادم ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ  ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کیلئے اہم ہے ، منصوبے پر ایران دو ارب ڈالرز خرچ کر کے اپنے حصے کا کام مکمل کر چکا ہے ، گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک لے آئے ہیں ، پاکستان کی طرف سے منصوبے کی تکمیل کا انتظار ہے۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ گوادر اور چابہار حریف نہیں، دوست بندرگاہیں ہیں، چاہ بہارمنصوبہ، گوادر کے مقابلے میں شروع نہیں کیا گیا۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران سعودی تناو دونوں ممالک کے عوام اور خطے کے مفاد میں نہیں ہے، افغان مہاجرین کو اپنے وطن واپس جانا چاہیے۔