Friday, April 26, 2024

ایران کا یورنیم افزودگی معاہدے سے تجاوز کرنیکا اعلان

ایران کا یورنیم افزودگی معاہدے سے تجاوز کرنیکا اعلان
July 7, 2019
تہران ( 92 نیوز ) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ، ایران نے  یورنیم افزدوگی کے 2015 کے معاہدے سے تجاوز کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلسل غیر سنجیدہ  اقدامات اور دباؤ کے نتیجے میں ایران نے بھی یورنیم افزودگی 2015 کے معاہدے سے تجاوز کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران اب بھی عالمی جوہری معاہدے کو مکمل خاتمے سے بچانا چاہتا ہےلیکن معاہدے کے ثالثی یورپی ممالک اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ اگلے چند گھنٹوں میں ایران یورینیم کو 3.67 فیصد ارتکاز کے لیول پر افزودہ کرنا شروع کر دے گا  اور ایسا کرنے کا مقصد بوشیشر پاور پلانٹ کے لیے ایندھن کی فراہمی ہو گا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر چین،فرانس،جرمنی اور برطانیہ سمیت معاہدے کے فریقین  نے  وعدے کے مطابق ایران کو امریکی پابندیوں سے بچانے کے لیے کچھ نہ کیا تو ایران ہر دو ماہ بعد اس معاہدے پر دی گئی اپنی کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹتا جائے گا۔