Friday, March 29, 2024

ایران کا چھے ممالک کے ساتھ معاہدہ تاریخی غلطی ہے  : نیتن یاہو

ایران کا چھے ممالک کے ساتھ معاہدہ تاریخی غلطی ہے  : نیتن یاہو
July 14, 2015
یروشلم(92نیوز)ایران کے  جوہری پروگرام کے حوالے سے  ہونے والے معاہدے پر دیگر ممالک کے ردعمل کا جائزہ لیتے ہیں اس رپورٹ میں، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران اور چھ ممالک کے درمیان  ہونے والے جوہری معاہدے کو تاریخی غلطی قرار دیا،یروشلم میں ہالینڈ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے  موقع  پر نیتن یاہو نے کہا کہ اس ڈیل سے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کا راستہ ملے گا اور انہیں ایران کو اس مقصد سے روکنے کے لیے جس حد تک جانا پڑا وہ جائیں گے۔ جوہری معاہدے کے طے پانے کے بعد  جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر نے ایران کے دورے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ  جلد ایران  کا دورہ کریں گے ۔ جنوبی کوریا کے یونی فیکشن منسٹر  ہانگ کانگ پیو  نے  کہا ہے کہ اس ڈیل کے بعد  شمالی کوریا پر دباؤ بڑھے گا۔ فرانس کے وزیر اعظم  فرانکوس ہالینڈی نے کہا ہے کہ اس ڈیل کے بعد ایران کو شام  کے تنازعہ کو حل کرنے پر زور دینا چاہیے۔