Friday, April 26, 2024

ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
June 19, 2020
تہران (92 نیوز) ایرانی نیوی فورس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ کروز میزائل کا تجربہ خلیج اومان میں کیا گیا۔ ایران نے لانگ اور شارٹ رینج کے ملکی ساختہ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ایرانی فوجی ذرائع کے مطابق یہ میزائل 280 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ ایرانی بحریہ نے خلیج عمان میں جاری بحری مشقوں کے دوران میزائلوں کا تجربہ کیا۔ اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ ادارے نے ایک قرار داد منظور کی ہے، جس میں تہران حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی ایجنسی برائے جوہری توانائی کے معائنہ کاروں کو ایران کی دو جوہری تنصیبات تک رسائی دی جائے۔