Friday, April 26, 2024

ایران کا سعودی ولی عہد کی جانب سے تعلقات کی بحالی سے متعلق بیان کا خیر مقدم

ایران کا سعودی ولی عہد کی جانب سے تعلقات کی بحالی سے متعلق بیان کا خیر مقدم
April 30, 2021

تہران (92 نیوز) ایران نے سعودی ولی عہد کی جانب سے تعلقات کی بحالی سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے بیان کو لہجے میں تبدیلی قرار دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے کہا تعمیری نقطہ نظر، مکالمے پر مبنی حکمتِ عملی دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہے۔ اس حکمت عملی سے ایران اور سعودی عرب دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اختلافات کے خاتمے سے امن، استحکام اور علاقائی ترقی کا حصول ممکن ہے۔

سعودی ولی عہد نے منگل کے روز ایک ٹی وی انٹرویو میں ایران کیساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔