Thursday, April 18, 2024

ایران کا ساڑھے چارارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا اعلان

ایران کا ساڑھے چارارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا اعلان
February 27, 2017

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی حکومت نے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کیلئے چار اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ ایرانی وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ مجوزہ بین الاقوامی بانڈز مارچ 2018ء تک جاری کیے جائیں گے جن کے ذریعے چار اعشاریہ پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔

واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز ناصرف نئے سال کے بجٹ کی منظوری دی بلکہ مجوزہ بین الاقوامی بانڈز کے اجراء کا اختیار بھی دیا۔