Thursday, March 28, 2024

ایران کا سات جہازوں پر مشتمل بحری بیڑہ یمن کی طرف بھجوانے کا فیصلہ

ایران کا سات جہازوں پر مشتمل بحری بیڑہ یمن کی طرف بھجوانے کا فیصلہ
April 19, 2015
تہران(92نیوز)ایران سات جہازوں پر مشتمل بحری بیڑہ یمن بھجوا رہا ہے جس کے بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہےجس پرامریکی دفاعی حکام نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی حکام نے کہا ہے کہ ایرانی بحری بیڑے میں کچھ جہازوں پر اسلحہ بھی موجود ہے، ایرانی بیڑے کی آمد اور اس پر اسلحہ کی موجودگی سے سعودی عرب کے ساتھ ایران کے براہ راست تصادم کا خطرہ ہے۔ امریکی دفاعی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران میں بحری تصادم خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دے گا، اور کشیدگی براہ راست تصادم میں بدل سکتی ہے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تصادم کے امکانات سے امریکی حکام پریشان ہیں کیونکہ امریکہ کی ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل اور عراق کے ساتھ تعلقات بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔